Home
آپ کی نئی کھڑکیاں۔ اُن کی دیکھ بھال کے متعلق رہنمائی اور اُن کو کس طرح استعمال کیا جائے
صفائی: PVC-U کو وقفے وقفے سے صاف کیا جانا چاہئے تاکہ اُن کی ظاہری حالت کو برقرار رکھا جا سکے۔ کتنی بار ایسا کرنا چاہئے ، کا انحصار اِرد گرد کے ماحول پر ہے لیکن عام اصول کے مطابق جب شیشے کو صاف کیا جائے تو فریم کو بھی اُسی وقت صاف کیا جانا چاہئے۔
صفائی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ڈیٹرجنٹ کے محلول کو مزید پانی سے اُس حد تک ہلکا کرلیا جائے جتنا عام برتنوں کو دھونے کے لئے کیا جاتا ہے، پھر صاف کپڑے کو اُس میں بھگو کر کر کھڑکیوں کوصاف کیا جائے۔ گندگی کو صاف کرنے کے لئے کبھی بھی خشک یا نیم خشک کپڑے کے ساتھ رگڑنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اِس سے سطح پر رگڑ کے نشان پڑ سکتے ہیں۔
دھونے کے بعداندرونی سطحوں کو بے رنگ سلیکون فرنیچر پالش سے پالش کیا جا سکتا ہے۔
خاص حالات: اگر کھڑکی کی سطح کو بہت زیادہ دیر تک گردو غبار سے گندا ہونے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے تو اُوپر بیان کئے گئے طریقے سے صاف کرنا چاہئے۔ اگر صفائی کے بعد بھی ایسے دھبے رہ گئے ہیں جو دیکھنے کو برے لگتے ہیں تو اُنہیں دھونے کے بعد کسی ایسی ہلکی گھریلو چیزوں کو چمکانے والی کریم سے صاف کیا جائے جس سے سطح متاثر نہ ہو۔
رگڑ پیدا کرنے والے/کھردرا کرنے والے مواد صفائی کے مقصد سے استعمال نہ کئے جائیں کیونکہ اِن سے سطح خراب ہو سکتی ہے اورلکیریں پڑ سکتی ہیں۔ خاص طور پر سٹیل کے وول پیڈ استعمال نہ کریں کیونکہ اِن سے مستقل طور پر نشانات پڑ سکتے ہیں۔
شیشہ: شیشے کو عام معیاری کھڑکیاں صاف کرنے والی اشیائ (پروڈکٹس) سے صاف کرنا چاہئے۔
کھڑکیوں کی دیکھ بھال: تھوڑا ساسلائی کی مشین کا تیل قبضوں میں لگائیں۔ قبضوں کو درست کرنے کے لئے- قبضے کے سیاہ حصے میں لگے ہوئے پیتل کے سکریو ( پیچ) کو ضرورت کے مطابق ڈھیلا/سخت کریں۔
کھڑکیوں کے دستے ( ہینڈلز): اِن کی معمولی طور پردیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہوگی؛ تاہم اگر وہ سخت ہو جائیں تو پھر تھوڑا سا سلائی کی مشین کا تیل لگا دیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ: کھڑکی کو کھولنے کے لئے ہینڈل پر لگے بٹن کو دبائیں جس سے ہینڈل کو موڑا جا سکے گا (1)۔ بند کرنے کے لئے ہینڈل کو بند کرنے کی پوزیشن پر لیجائیں اور بٹن کالاک (تالا) اپنی جگہ پرخود بخود لگ جائے گا(2)۔ رات کے وقت کمرے میں ہوا کے اندر آنے جانے کے لئے کھڑکیوں میںسہولت رکھی گئی ہے ۔ ایسا کرنے کے لئے اُوپر دیئے گئے طریقے کے مطابق کھڑکی کو تقریباًآدھ انچ کھولیں اور ہینڈل کو موڑ کرکھڑکی کو اُسی حالت (جگہ) پر لاک کر دیں۔ اِس سے ہوامستقل طور پر اندر باہر آجاسکے گی جبکہ اِس دوران کھڑکی بھی بند رہے گی(3)۔
کھڑکیاں جن میں باہر کو نکلنے (Egress Hinges) کے قبضے لگے ہوئے ہیں: ایک طرف کو کھلنے والی تمام کھڑکیوں میں ایسے قبضے لگے ہیں جن سے آپ کھڑکیوں کو کمرے کے اندر سے صاف کر سکتے ہیں۔ جب کھڑکی پوری طرح کھلی ہوگی تو یہ ایسی حالت میں ہوگی جس سے آپ اپنے کمرے سے آسانی کے ساتھ کھڑکی کے بیرونی شیشے کو صاف کر سکیں گے۔ قبضوں میں ہنگامی طور پر باہر نکلنے کی بھی سہولت ہے (4)۔ ہنگامی صورت حال پیش آنے پر اِن کھڑکیوں کو پورا کھل جانا چاہئے، اِن کو پیچھے کی جانب دھکیل کر زیادہ سے زیادہ حد تک کھولا جا سکتا ہے (5)۔ جب آپ کھڑکیوں کو استعمال کر لیں گے تو یہ خود بخود اپنی عام استعمال کی حالت میں واپس آ جائیں گی۔
آپ کے نئے دروازے - اُن کی دیکھ بھال کے متعلق رہنمائی
آپ کے گھر میں اعلیٰ معیار کے سٹی کولیکشن دروازے لگائے گئے ہیں۔ اگر آپ اِن کی صفائی اور استعمال کے متعلق تھوڑی سی احتیاط برتیں گے تو یہ بغیر کسی خرابی کے کئی سالوں تک آپکے استعمال میں رہیں گے۔
یہاں چند ایسی باتیں دی گئی ہیں جن میں سے بعض کو کرنا چاہئے اور بعض کو نہیں کرنا چاہئے ۔ اِن پر عمل کرنے سے آپ کے دروازے زندگی بھر خراب نہیں ہونگے:
کریں - شیشے کو صاف کرنے والی مائع قسم کی سپرے کے ساتھ جس میں کوئی رنگ شامل نہ ہو، باقاعدگی سے صاف کریں ۔ نہ کریں - لئی یا کریم دار کلینر استعمال نہ کریں۔
کریں- دروازوں کو صابن ملے ہوئے گرم پانی سے دھو کر خشک کر دیں۔ نہ کریں - کسی قسم کا بلیچ استعمال نہ کریں ۔
کریں- اِس بات کی تسلی کریں کہ دروازوں کے قبضے مٹی اور دھول وغیرہ سے پاک رہیں۔ نہ کریں - کسی قسم کے سالونٹس یا گلو استعمال نہ کریں۔
قبضوں کو سال میں ایک بار ہلکا تیل دیاجا سکتا ہے۔
کریں- اگر آپ کو اپنے دروازوں کے متعلق کوئی مسئلہ پیدا ہو تو ہمیں فون کریں۔ اِن کے خراب نہ ہونے کے متعلق10سال کی گارنٹی دی گئی ہے۔ نہ کریں - کسی قسم کا رگڑ پیدا کرنے والا پیپر( کھردرا) یا نقصان پہنچانے والی کسی قسم کی صفائی کی اشیائ( کلیننگ پروڈکٹس) استعمال نہ کریں۔
نئے دروازوں کو استعمال کرنے کا طریقہ
سامنے کا دروازہ بند کرنے کے لئے .1 دروازے کو اپنی طرف کھینچیں اور دروازہ کنڈی (کمانی دار قفل) میں لگ جائے گا .2 دروازے کو محفوظ طور پربند کرنے کے لئے دستے کو اُوپر کریں، چابی اندر ڈالیں اور ایک بار اُسے پورا (چکر دیکر) گھمائیں۔
کھولنے کے لئے .3 چابی اندر ڈالیں اور ایک پورا (چکر دیکر) گھمائیں۔ .4ہینڈل کو پورا نیچے کریں اور چھوڑ دیں اندر داخل ہونے کے لئے چابی کو گھمائیں۔
پچھلا دروازہ بند کرنے کے لئے .5 دستے کوگھمائیں/ اُوپر کو کریں، چابی اندر ڈالیں اور ایک پورا (چکر دیکر) گھمائیں۔
کھولنے کے لئے .6 چابی اندرڈالیں ایک پورا (چکر دیکر) گھمائیں اور چابی نکال لیں، دستے کو پورا نیچے کریں۔
اگر کنڈی(latch) نے کھلی
.7چابی دوبارہ ڈالیں اور کنڈی (latch) کھولنے کے لئے اُسے گھمائیں۔
تجویز کیا جاتا ہے کہ تمام بولٹس(bolts) کو کبھی کبھار گریس/تیل لگائیں۔